the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کرنول22؍جون(اعتماد نیوز)دین کی اشاعت میں اولیاء اللہ کااہم کرداررہاہے،اولیاء خدا کے قریبی بندے ہوتے ہیں،اولیاء پراللہ کی خصوصی رحمتیں نازل ہوتی ہیں،ان خیالات کااظہارمولوی سیدشاہ عزیز اللہ قادری نے کیا۔روضہ درگاہ شریف کرنول حضرت سیدشاہ اسحاق ثناء اللہ ؒ کے 526ویں عرس تقاریب سجادہ نشین سیدشاہ انورباشاہ قادری کی سرپرستی میں منعقد کئے گئے۔جلوس صندل بعد نماز مغرب سجادہ نشین کے مکان سے برآمد ہوکرفقراء کے جلوس کے ساتھ ضرب وکمالات پیش کرتے ہوئے بارگاہ اسحقیہ پہنچا، صندل مالی چادرگل کی پیش کشی کے بعد سلام بحضور خیر الانام ، شجرہ وفاتحہ خوانی کی گئی،بدست سجادہ نشین تبرک تقسیم کیاگیا،شہزادۂ آستانۂ اسحقیہ سید شاہ فقیرپاشاہ قادری نے بارگاہ رسالت ﷺمیں نعت شریف کانذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی،بعدنمازعشاء سجادہ نشین درگاہ گنگاوتی مولوی سیدشاہ خلیل اللہ قادری نے سیرۃ اولیاء پرتفصیلی روشنی ڈالی۔دوسرے روز عرس شریف (چراغاں)روشن کئے گئے،سینکڑوں عاشقان اولیاء نے شرکت فرماکراولیا سے اپنی محبت وعقیدت کااظہارکیا،بعدنمازعشاء ستاذجامعہ نظامیہ حیدرآبادمولوی سیدشاہ عزیز اللہ قادری نے اولیاء کی دین کی خدمات پرروشنی ڈالی،انہوں نے کہاکہ اولیاء کی بتائی ہوئی باتوں کواپنے نے سے دین کی اشاعت میں آسانی ہوگی،کیوں کہ اولیاء نے دین کی اشاعت میں کافی اہم رول اداکیاہے،انہوں نے کہاکہ حضرت سیدشاہ اسحق ثناء اللہ قادری ؒ نے



بغداد سے نکل کرہندوستان کی طرف عزم سفرباندھا،بعدمیں کرنول آیا،ان کامقصدصرف اورصرف دین کی اشاعت تھا،حضرت اسحق ثناء اللہ ؒ سے سینکڑوں لوگوں نے ایمان کی تشنگی کودورکرلیا،ہم کوچاہئے کہ اولیاء کااحترام کریں،دیگریہ کہ اولیاء اپنے قبروں میں زندہ ہواکرتے ہیں اورخداکی طرف سے رزق دئے جاتے ہیں،مولوی صاحب نے مزیدکہاکہ آج ہمارامسلمان کی حیثیت سے شناخت بھی اولیاء ہی کا طفیل ہے۔ انہوں نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ اولیاء کاایمان پکاہواکرتاتھا،کسی بادشاہ کے دربار میں بھی ایمان سے خالی نہیں ہواکرتے تھے،اولیاء کی ایمانی کیفیت سے وقت کے بادشاہ بھی لرزتے تھے،اولیاء خداترس ہواکرتے تھے،ااسکے بعدمحفل سماء منعقد کی گئی،جس میں شہر حیدرآباد سے عالمی شہرت یافتہ قوال نے اپناقوالی پروگرام پیش کیا۔تیسرے روز زیارت کے فاتحہ مقرر تھے، صبح نو بجے قرآن خوانی ، گل فشانی ، سلام وشجرہ خوانی کی گئی، اس کے بعد بدست سجادہ نشین تبرک تقسیم کیاگیا۔اس موقعہ پررکن پارلیمنٹ حلقۂ کرنول محترمہ بٹارینوکا،رکن اسمبلی حلقۂ کرنول مسٹرایس وی موہن ریڈی،سرگروسیدشاہ غوث پیرقادری،سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ خالق لنگاؒ سیدشاہ معصوم پیرقادری،برادرسجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ عبدالطیف لاابالیؔ سیدشاہ شفیع پاشاہ قادری،سیدشاہ میراں باشاہ بخاری،شیخ ثناء اللہ ،سیدحسین پیرقادری اورقاسم علی شاہ سرگروگنگاوتی وغیرہ شریک رہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.